چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس میں پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کا افتتاح کر دیا

57
سیاسی مفادات کیلئے کسی کو بھی پاک افواج کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
سیاسی مفادات کیلئے کسی کو بھی پاک افواج کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس میں پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کا افتتاح کر دیا۔وفاقی اور صوبائی وزراءسمیت مختلف شخصیات کی شر کت۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پاکستانی نژادبر طانوی باکسر عامر خان کی زیر نگرانی ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل باکسنگ مقابلے ہوئے اس موقع پر پنڈال میں تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں نے کورونا ایس او پیز پرمکمل عملددرآمد کیا۔ پروفیشنل باکسنگ فائٹ کا افتتاح گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کیاجبکہ اس موقعہ پروفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ،مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان، صوبائی وزراءڈاکٹر اختر ملک ، میاں محمود الرشید سمیت دےگر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے شائقین کو اچھی پروفیشنل فائٹس دیکھنے کو ملی ہیں اور پاکستان میں پہلی مرتبہ پروفیشنل فائٹ کا انعقاد امن کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے دہشت گردی ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں کہ جن کی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج دُنیا بھر سے سپورٹس سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساو ¿تھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے جو کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔گور نر پنجاب نے باکسر عامر خان کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ےہاں آئے اور باکسنگ کو پروموٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنیوالے دنوں میں پاکستان میں باکسنگ کے مزید مقابلے ہوں گے جس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر سے باکسرشریک ہوں گے۔ عامر خان نے کہا کہ آج کے اس ایونٹ سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اب پنجاب سمیت پورے ملک سے باکسنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور پاکستانی باکسر پوری دنیا میںملک کا نام روشن کر یں گے۔