چوہدری محمد اکرم عامر سرگودھا کی صحافت کا روشن باب تھے

100

سرگودھا ۔ 25 نومبر (اے پی پی):چوہدری محمد اکرم عامر سرگودھا کی صحافت کا ایک روشن باب تھے،اُنہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا، ان کی وفات یقیناً ایک بڑا المیہ ہے،اکرم عامر کا خلاء تو کوئی پُر نہیں کرسکتا ۔ان خیالات کا اظہار سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ اور سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے چوہدری محمد اکرم عامر کی وفات پر ان کے صاحبزادے سجاد اکرم اور بھائی سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری اکرم عامر نے اپنی 35سالہ صحافتی خدمات میں ضلع کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔