اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ چین کے سفیر نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ دہشت …
چوہدری نثار علی خان سے چین کے سفیر کی ملاقات، کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ چین کے سفیر نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہے، چین خطہ کے امن کےلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دیرینہ اور بے لوث دوستی امن و ترقی مخالف قوتوں کےلئے پریشانی کا باعث ہے تاہم کوئی طاقت دونوں ملکوں کی دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سٹرٹیجک تعلقات خطہ میں پائیدار امن اور ترقی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے، چینی انجینئرز اور ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔








