اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان …
چوہدری پرویز الٰہی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ساتھ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں ہماری پارٹی کے وفد نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ملکی بہتری کے لیے پی ٹی آئی کو مکمل حمایت اور اپنے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 10 ارکان منتخب ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی پاکستان مسلم لیگ (ق) کی حمایت کے ساتھ پنجاب میں حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔








