اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ (ق) لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کردیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے فیصلہ لیا ہے۔