چينی صدر کا کورونا وائرس کی ويکسين کی فراہمی کے ليے عالمی تعاون پر زور

101

بیجنگ۔19نومبر (اے پی پی):چينی صدر شی جن پنگ نے کوروناوائرس کی ويکسين کی فراہمی کے سلسلے ميں عالمی سطح پر تعاون کی اپيل کی ہے۔ شی جن پنگ نے جمعرات کو ايشيا پيسيفک اکنامک فورم ميں ويڈيو لنک کے ذريعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو شکست دينے اور عالمی سطح پر اقتصادی اور معاشرتی بحالی کے ليے بين الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزيد کہا کہ ويکسين کی تياری اور فراہمی ميں تعاون اور مشترکہ حکمت عملی درکار ہے۔ اس وقت چين کی دو کمپنياں سينوويک اور سينوفارم کورونا وائرس سے بچاؤ کی ويکسين پر کام کر رہی ہيں اور دونوں کےٹرائل آخری مراحل ميں ہيں۔