33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںچٹاگانگ ٹیسٹ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں بڑے...

چٹاگانگ ٹیسٹ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 224 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کردی

- Advertisement -

چٹاگانگ ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) کپتان راشد خان کی آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت افغانستان نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 224 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ راشد خان کو شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ راشد خان نے میچ میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلہ دیش ٹیم 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پانچویں روز بھی بارش سے کھیل متاثر ہوا۔ راشد خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=163384

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں