راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):چٹہ موڑ مری میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کرکٹ میچ اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور کوآرڈینیٹر برائے سینئر وزیر …
چٹہ موڑ مری میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کرکٹ میچ اور تقریب ،سردارحسن اورنگزیب،راجہ اسامہ اشفاق اور ڈی سی مری کی شرکت

مزید خبریں
راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):چٹہ موڑ مری میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کرکٹ میچ اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور کوآرڈینیٹر برائے سینئر وزیر پنجاب سردار حسن اورنگزیب نے بھی بطورِ اعزازی مہمان شرکت کی۔
میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر مری نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع مری میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ، علاقائی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔








