چچا زاد بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری گرفتار

85
Criminals arrested
Criminals arrested

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):چکری پولیس نے چچا زاد بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری مسعود نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے انیسہ بی بی اور عمران کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری کی فائرنگ سے نوشیلہ، رابعہ اور ثناء بی بی زخمی بھی ہو گئی تھیں، واقعہ کا مقدمہ سال 2023 تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا۔

چکری پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مسعود کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ اشتہاری کے چار ساتھی سعید، حامد، نرگس اور جلال قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔