چکن گونیا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، محکمہ صحت خیبر پختونخوا

112
چکن گونیا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، محکمہ صحت خیبر پختونخوا

پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ چکن گونیا سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری چکن گونیا سے بچاؤ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ چکن گونیا ایک خطرناک بیماری ہے جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔

پیغام میں بتایا گیا ہے کہ چکن گونیا سے بچاؤ کے لیے پورے بازو کے کپڑے پہنے جائے اور مچھر بھگانے والی کریم کا استعمال کیا جائے،کھڑے پانی کو ختم اور پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھے جائیں،خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کےلیے مچھر دانی کا استعمال کیا جائے،چکن گونیا کے علامات میں تیز بخار، جوڑوں کا شدید درد، خارش، تھکن اور سر درد شامل ہیں،اگر یہ علامات ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔