28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںچکوال، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک...

چکوال، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک مکمل ہو گی

- Advertisement -

چکوال۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):چکوال، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیو کے خلاف ویکسی نیشن رائونڈ28 اکتوبر سے یکم نومبر تک مکمل کیا جائے گا جس کے دوران ضلع میں پانچ سال تک عمر کے 257229 بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر انجم قدیر نے بریفنگ دی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد شہباز، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ رفتار حسین اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن راو¿نڈ کے لئے مجموعی طور پر 1392تربیت یافتہ ٹیمیں مامور کی جائیں گی جن میں 1260 موبائل، 96 فیکسڈ اور 36 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہوں گی.

جبکہ مانیٹرنگ کے لئے 337 ایریا انچارج، 83 یو سی سپروائزر اور چار تحصیل سپروائزر مامور ہوں گے۔ اے ڈی سی آر خاور بشیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی انتظامیہ کو پولیو کے خلاف آئندہ رائونڈ کے لئے مربوط ویکسی نیشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ سپروائزری افسران متعلقہ علاقوں میں ویکسی نیشن ٹیموں کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کریں تاکہ پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ مدافعتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔\378

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں