- Advertisement -
چکوال۔ 21 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حالیہ شدید بارشوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی مالی معاونت کے لئے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے امدادی چیک تقسیم کیے- موضع سمن آباد زخمی ہونے والے ہاشم علی ولد عاشق، عاشق حسین ولد محمد یوسف خان اور علی رضا ولد محمد یوسف خان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی رقوم کے چیک دیئے گئے-
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شہر یار خان،اے ڈی سی آر محمد شہاب اسلم، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف متاثرین کی ہر ممکن مالی امداد اور نقصانات کے ازالے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور ریلیف و بحالی آپریشن کی نگرانی میں جاری ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -