چکوال۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):چکوال میں پہلے زیتون میلےکے سلسلے میں سائیکلنگ ریس کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاح ڈپٹی کمشنر چکوال قراةالعین ملک نے کیا۔سائیکلنگ ریس اوڈھروال چوک سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں اختتام پذیر ہو گئی۔سائیکل ریس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا ۔ ڈی پی ایس سکول ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ،گورنمنٹ ہائی سکول چکوڑہ کے بچوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر اے سی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ارسلان، سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبد الوحید ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے پرنسپل انوارالحق شاہ ،ڈی پی ایس سکول کے ہیڈ ماسٹرمحمد سرور ندیم ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر اوصاف بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر قراةالعین ملک جب موقع پر پہنچی توضلعی افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔جبکہ اول ،دوم اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر میں ٹرافی تقسیم کی گئی اس موقع پر اے سی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر اور ڈپٹی کمشنر نے شرکاءسے خصوصی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ اولیو فیسٹیول ایک ماہ تک جاری رہے گاجس میں مختلف ایونٹ کلچر اورخواتین کے ہوں گے۔اس کا مقصد فارمنگ کو پروموٹ کرنا ہے،تمام ایونٹ پر اولیو کو سٹال لگائے جائیں گے اور وزٹر کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ فیسٹیول 15اکتوبر سے 15 نومبر تک جاری رہے گا ۔اس فیسٹیول میں مختلف ایونٹ ہیں جس کا افتتاح آج سائیکل کی ریس سے کیا گیا ہے ۔اس میں خواتین کے لئے کوکنگ فیسٹیول ،فوڈفیسٹیول ہوں گےاور ہماری کوشش ہے کہ ہم ایگریکلچر ،فارمنگ اور اولیو کو جتنا زیادہ ہو چکوال کی سطح سے پروموٹ کریں۔