نوشہرہ ورکاں ۔ 04 نومبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں چک بہلول میں خاوند کے ہاتھوں پٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے جھلسنے والی خاتون شمائلہ لاہور میو ہسپتال میں دوران علاج چھ روز بعد دم توڑ گئی،
شمائلہ کے خاوند دوسری شادی کر لی تھی ، شمائلہ کے ساتھ اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا اور پولیس نے شمائلہ زوجہ نصیر احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو 6 روز قبل گرفتار کر لیا تھا جبکہ ملزم کی دوسری بیوی ، ہمشیرہ مفرور ہیں اور مقتولہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے