چھاپے، گرفتاریاں اور گمشدگی کیا ہوتی ہے، میرے ساتھ کراچی چلیں میں بتائوں گا،فیصل سبزواری

154

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ چھاپے، گرفتاریاں اور گمشدگی کیا ہوتی ہے، میرے ساتھ کراچی چلیں میں بتائوں گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے گرفتاریوں اور چھاپوں کا معاملہ اٹھایا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بندرگاہیں اور ہوائی اڈے بند کرنے کی بھی باتیں سامنے آ رہی ہیں،

ایسی کوئی بھی کارروائی ریاست کے خلاف اقدام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن طویل عرصے سے گمشدہ ہیں، ہم چھاپوں اور گرفتاریوں کی باتیں کرنے والوں کو ان کی مائوں سے ملواتے ہیں پھر انہیں پتہ چلے گا کہ گمشدگیاں کیا ہوتی ہیں، خواتین کا احترام ضروری ہے، اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔