چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ

69
ادارہ برائے شماریات

سلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) سال 2014ءکے دوران گاڑیوں کی فروخت کیلئے 20 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے جبکہ رواں سال 2017ءکے دوران مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گاڑیوں کی خرید کیلئے صارفین کو 40 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات جاری کئے جا چکے ہیں۔ ملک میں تیار کی جانے والی اور درآمد کی جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے۔