34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو سہولیات دےکر ملکی مجموعی...

چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو سہولیات دےکر ملکی مجموعی معاشی ترقی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، تاجر رہنما قیصر شمس گچھا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سینئرنائب صدرقیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا زیادہ تر انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے ،ان کی معاشی ترقی کےلئے خصوصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے کیونکہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں ان کاروباری افراد کو سہولیات بہم پہنچاکرہی مجموعی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دودھ پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھانمبر ہے ،اسی طرح نہ صرف پھلوں کی پیداوارمیں خودکفیل ہے بلکہ یہاں سے حلال گوشت کی برآمد کے بھی وسیع امکانات ہیں لہٰذا ان شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پراستوار کر کے برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ اگرچہ حکومت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بڑھانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اگر دیگر سیکٹرز کی طرف بھی توجہ مبذول کی جائے تو اس کے اور بھی بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510238

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں