راولپنڈی۔یکم دسمبر(اے پی پی)پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل پیر کو صبح دس بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ملتان اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پی ڈی سی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر اقبال امام نے دونوں ٹیموں کے کپتان، کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، دو مرتبہ کی دفاعی چیمپئن ملتان کی قیادت کے فرائض مطلوب قریشی انجام دیں گے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم عثمان پراچہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔