اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہآج سے 6 سال پہلے پاکستان ہی نہیں انسانیت کے لئے ایک تاریک دن تھا۔ جب ہم اس شام کو آرمی پبلک سکول پشاور کے زخمی بچوں سے ملنے ہسپتال پہنچے تو اس بچے کی بہادری آج بھی یاد آتی ہے۔ ایک قیامت گزرنے کے باوجود اس کا حوصلہ بلند تھا۔ اللہ سب کے بچوں کو شر سے محفوظ رکھے ۔