19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمچھ ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے...

چھ ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد کی منظوری تاریخی ہے، سینیٹر راجہ ظفر الحق

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ چھ ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد کی منظوری تاریخی ہے، نیک لوگوں پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں، کونسی شخصیت ہے جس کو تین بار وزیراعظم بننے کا موقع ملا، لوگوں کا خیال تھا کہ نواز شریف وزرات عظمی سے ہٹیں گے تو ان کے ساتھی بھاگ جائیں گے، جن لوگوں نے نواز شریف کے ساتھ استقامت دکھائی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، قائداعظم نے ملک و قوم کو بنایا، اس کا اعتراف غیرملکی لکھاری بھی کرتے ہیں۔ پیر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یوم پیدائش، کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آج کا دن مبارک دن ہے، اس دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش ہے اور اس دن مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف کا یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف مسلمانوںکے لئے بلکہ مسیحی برادری کے لئے خوشی کا دن ہے، اس دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے، وہ اللہ کے پیغمبر اور رسول تھے۔ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے بارے میں غیر ملکی لکھاری نے اعتراف کیا کہ دنیا میں کوئی ایسا سیاسی لیڈر نہیں جنہوں نے قوم بنائی، لوگوں کو آزادی دی اور ملک کو آز اد کرایا، دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں