28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںچہلم امام حسینٌ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان و...

چہلم امام حسینٌ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان و دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں ،ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارولی محمد بلوچ نے ضلع بھر کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ چہلم امام حسینؓ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھنے، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کے دوران اسٹریٹ لائٹس و دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں ،عوام خاص طور پر عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما اکرام آپس میں بھائی چارہ، ایثار، رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہیار میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالہیار میر غلام محمد ٹالپر، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالہیار دریا خان مری، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید ثمر حسن شاہ رضوی، ڈی ایس آر پاکستان رینجرزعبدالستار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹنڈوالہیارحمیر قریشی،اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شیراز لغاری، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری حماد علی زرداری، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ ڈاکٹر آصف کورائی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ٹنڈوالہیار خالد حسین کمبوہ،،محکمہ صحت،سوئی گیس

- Advertisement -

حیسکو، بلدیات و متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کے علاوہ تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علما ئے اکرام نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے دوران ڈ اکٹر ز، ایمبولینس او ر ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے محکمہ حیسکو اور سوئی گیس کے افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے دوران رات کے اوقات میں بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے ۔اجلاس میں ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے بتایا کہ چہلم امام حسین کے دوران ضلع بھر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیاگیاہے ،اس ضمن میں جلسے وجلوسوں میں پولیس کے جوان تعینات کئے جائینگے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں