32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںچہلم امام حسین کے پر امن انعقاد حوالے سے شہر میں خصوصی...

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد حوالے سے شہر میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز پشاور

- Advertisement -

پشاور۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے شہر میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے،سکیورٹی پلان کے مطابق چار ہزار کے قریب پولیس افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر تمام جلوسوں کے گزرگاہوں کو بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کو روکا جاسکے،اسی طرح شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر میں بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے،اندرون شہر میں ہوٹلوں اور سرائے کی وقتا فوقتا چیکنگ بھی سکیورٹی پلان کا حصہ ہے تاکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کو ممکن بنایا جاسکے،چہلم امام حسین کے دوران شہر کے تمام اہم اور حساس مساجد میں باوردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

- Advertisement -

اسی طرح اہم اور حساس مقامات پر بکتر بند اور اے پی سی گاڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام راستوں، جلوسوں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباس نے کہا کہ تمام جلوسوں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کی گزرگاہوں میں موجود تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گن پوائینٹ اور پلگنگ پوائنٹس پر بھی اہلکار تعینات کئے جائیں گےجبکہ ایس سی یو، آر آر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس بی کے جوان بھی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے، جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر اضافی ٹریفک اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387286

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں