چیئرمین آئی پی او، سابق سفیر فرخ امل اور چیئرمین این ایس ڈی آر اے ڈاکٹر آصف علی خان کے مابین ملاقات

175
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان اور نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے زرعی شعبے کو دانشورانہ املاک کے ذریعے فروغ دینے کے لیے تعاون کو بٹھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین آئی پی او، سابق سفیر فرخ امل اور چیئرمین این ایس ڈی آر اے ڈاکٹر آصف علی خان کے مابین ملاقات میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجیز اور محفوظ ایگری ٹیک متعارف کرانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کسانوں، یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے ساتھ منسلک ہونے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، زراعت کے شعبے میں جدت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین این ایس ڈی آر اے نے چھوٹی عمر سے ہی جدت اور املاک دانش سے متعلق آگاہی کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، سکول کی سطح پر قومی نصاب میں دانشورانہ املاک کو متعارف کرانے کی تجویز کی توثیق کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت اور ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اپنی مشترکہ مہارت اور وسائل کے ساتھ، آئی پی او اور این ایس ڈی آر اے ملک کی معیشت اور کسانوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ تعاون اہم شعبوں میں جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے گا، اور اس سے ملک کے زرعی شعبے کے لیے اہم فوائد حاصل کرنے کی امید ہے۔