اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔ جمعرات کو ایک اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیاجائے۔
کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔صاع (2کلواحتیاطً) جو، کھجور ،منقی کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطً) بنتا ہے۔
30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے۔ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے۔30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے۔30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کشمش کے حساب سے75000 روپے بنتا ہے،
30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقیٰ کے حساب سے 150000 روپے اداکرنا ہوگا۔جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر و فدیہ صوم 160 روپے بھی ادا کر سکتے ہیں۔