چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی عوام الناس سے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

186
اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ موسم کی موجودہ صورتحال اور شدت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، تمام مسلمان جمعہ کو خصوصی طور پر نماز استسقاء ادا فرمائیں۔

جمعرات کو اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دعا کریں کہ اللہ پاک سموگ اور موسم کی سختی کو بارش کے ذریعے دور فرما دیں