لاہور۔28جنوری (اے پی پی):چیئرمین الحمرا رضی احمدا ور ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر نے الحمرا کلچرل کمپلیکس کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال ،سکیورٹی اور سروس ڈلیوری کا جائزہ لیااور ادبی وثقافتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر چیئرمین الحمرا نے کہا کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس نہایت خوبصورت محل وقوع میں واقع ہے جسے معیاری پروگرامز کی بدولت عوام کی توجہ کا مرکز بنائیں گے،الحمرا کلچرل کمپلیکس کی عمارت کا اپنا حسن ہے جسے متاثر ہونے سے بچانا چیلنج ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نے کہا کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس سے بھی اپنے ثقافتی حسن کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،تمام سٹاف محنت و تندہی سے کام کو اپنا شعار بنائے، لاہور میں الحمرا کے دونوں کمپلیکسز سے معیاری ادبی وثقافتی سرگرمیوں کوفروغ دینا مشن ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552657