چیئرمین ایف بی آر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی ملاقات، ڈومیسٹک ریسورس موبالائزیشن پروگرام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال

70
چیئرمین ایف بی آر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی ملاقات، ڈومیسٹک ریسورس موبالائزیشن پروگرام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن نے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم کی سربراہی میں جمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پبلک مینجمنٹ سپیشلسٹ (ٹیکسیشن) یوجی میاکی اور اے ڈی بی کی سینئر اکانومسٹ فرزانہ نوشاب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈومیسٹک ریسورس موبالائزیشن پروگرام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں پروگرام کے تحت ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور آٹومیشن کے فروغ کیلئے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پالیسی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایف بی آر پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور دونوں فریقین مزید شعبوں میں تعاون کے لیے کام جاری رکھیں گے۔