چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات

112

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سینیٹر مشاہد حسین سید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سیلاب 2022 کے تجربات کی روشنی میں قومی آفات کی تیاری اور رسپانس کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے بطور مرکزی ڈیجیٹل ہب اور این ڈی ایم اے کے تحت ایک قومی تھنک ٹینک کے طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کے کاموں کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔

سینیٹر مشاہد حسین نے قومی تیاری اور رسپانس رجیم کے ازسرنو تشکیل شدہ تصور کی توثیق کی اور بہتر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے استعداد کو بڑھانے کے لئے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا۔