چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر تقرری احسن اقدام ہے ، فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

182

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر تقرری کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت اپنے تجربے کی بنیاد جامعات کو درپیش مسائل کو حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی ۔

پیر کوفیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹریز اکیڈمک ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر جمیل چترالی, نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ریاض احمد و دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری درست اقدام ہے ،امید ہے کہ نئی قیادت اپنے تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی جامعات کی طرف وفاق کی توجہ مبذول کرانے خاص کر جامعات کو درپیش مالی مسائل کو حل کرانے میں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی ۔

انہوں نے کمیشن کی تشکیل نو اور چاروں صوبوں کی مناسب نمائندگی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جامعات کے ملازمین سمیت طلباء کو درپیش بے شمار مسائل پر ان کی داد رسی ہوسکے