جہلم۔ 06 نومبر (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی محمد عدنان خان نے گرین ویو اسلامک کالج (فارگرلز سوہاوہ کیمپس)کا دورہ کیا۔اس موقع پر محمد رئیس سمیت بورڈ کے دیگر سینیئر ارکان ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے نے کالج ہذا میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کا جائزہ لیا۔ اعلیٰ تعلیمی و دیگر انتظامات پر کالج کی تعریف کی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے چیئرپرسن گرین ویو اسلامک کالج فار گرلز سوہاوہ پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری(سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف)اور ڈائریکٹر سید نجم المصطفیٰ شاہ بخاری سے خصوصی ملاقات بھی کی۔