29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین بورڈ آف گورنرز کا ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا دورہ

چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا دورہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 30 مارچ (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن پروفیسر عابد جمیل نے ادارے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر عالم زیب سواتی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داود اقبال اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین بی او جی نے ایوب کالج آف ڈنٹسٹری میں وارڈز اور فارمیسی کے جلد آغاز کی ہدایت کی اور او ٹییز کے حوالے سے مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کو مکمل پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈنٹسٹری کالج کی بہتری کے لئے تمام شعبہ جات کو فعال بنایا جائے تاکہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز کے لئے بننے والی نئی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور سرجری، گائنی اور دیگر شعبہ جات سے متعلق جدید طبی کتب جلد منگوانے کی ہدایت کی تاکہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور دیگر ڈاکٹر اپنی تعلیمی سرگرمیاں آسانی سے جاری رکھ سکیں۔

- Advertisement -

چیئرمین بی او جی نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی جائزہ لیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے گفتگو کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارڈیک مانیٹرز کی تعداد بڑھائی جائے اور بہترین مانیٹرز نسب کئے جائیں۔ مرد و خواتین مریضوں کے لیے الگ الگ ای سی جی سٹیشن قائم کیے جائیں اور ایمرجنسی میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

چیئرمین بی او جی نے پیرامیڈکس ہاسٹل میں تعمیراتی کام میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ جلد از جلد ہاسٹل میں منتقل ہو سکے۔

اس کے علاوہ انہوں نے نرسنگ فیملی ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور گزشتہ 15 دنوں میں ہونے والے کام کا جائزہ لینے کے بعد مزید تیزی سے تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر عابد جمیل نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ بورڈ اور ہسپتال انتظامیہ مریضوں اور عملے کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہسپتال کا نظام مزید موثر اور معیاری بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں