29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ...

چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، 11اُمیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

- Advertisement -

راولپنڈی۔12مئی (اے پی پی):چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات نے راولپنڈی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے 11اُمیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔پیر کو بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے گورنمنٹ شہباز شریف ڈگری کالج خیابانِ سرسید، گورنمنٹ ہائی سکول خیابانِ سر سید، گورنمنٹ کامرس کالج نیو پھگواڑی راولپنڈی کا معائنہ کیا۔چیئرمین بورڈ نے نقل کرنے والے امیدواروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین (بی بلاک سینٹر اے، بی)اور اسی کالج میں جاری میٹرک فرسٹ اینول 2025 کیمسٹری کے عملی امتحانات (پریکٹیکلز) کا بھی جائزہ لیا اور لیب سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔محمد عدنان خان نے امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لئے اچانک معائنے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ، راولپنڈی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2فتح جنگ اٹک، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1فتح جنگ اٹک، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4مری روڈ، راولپنڈی اور گورنمنٹ گریجویٹ گورڈن کالج راولپنڈی کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

دورے کے دوران امتحانی ایس او پیز کا جائزہ لیا دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دس امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگِ ہاتھوں پکڑے گئے۔ان کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرکے ڈسپلن برانچ کو ارسال کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 07اور 09مئی کو ملتوی ہونے والے انٹر میڈیٹ کے پرچہ جات اور میٹرک فرسٹ اینول 2025کے عملی امتحانات (پریکٹکلز) کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور شامل امتحان تمام اُمیدواران کو بورڈ کی طرف سے باضابطہ طور پر مطلع کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596168

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں