گوجرانوالہ ۔ 23 جون (اے پی پی):کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن /چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام الناس کے مسائل سنے اور بورڈ سے متعلقہ شکایات کا بغور جائزہ لیا۔کمشنرنے دفتر وزٹ کرنے والے طلباء و طالبات اور عوام الناس سے رزلٹ کارڈزاور اسنادکے اجراء سے متعلق مسائل سنے۔ انہوں نے تمام شکایات کو فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ بورڈ کے معاملات میں شفافیت اور بہترین سہولیات اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے۔دورے کے اختتام پر کمشنر نے بورڈ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام ادارے مربوط کوششیں کریں۔