اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے دانشوروںاور میڈیا پر زور دیا کہ وہ ملک کی معاشی ترقی پر بد عنوانی کے برے اثرات کے متعلق عوامی شعور اجاگر کریں ، نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 289ارب روپے بد عنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کراچی بیورو کے دورہ کے موقع پر نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بابائے قائد قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کی آئین ساز اسمبلی سے پہلے خطاب میں بد عنوانی اور اقرباءپروری کو سب سے بڑی لعنت قرار دیا۔ حقیقت میں یہ ایک کینسر ہے، ہم احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں