چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

93
APP35-04 ISLAMABAD: July 04 - Honorable Justice (R) Javed Iqbal, Chairman NAB chairing Executive Board meeting (EBM) of NAB at NAB Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، سابق وزیر مملکت رانا محمد افضل، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود، سابق رکن قومی اسمبلی رائے منصب سمیت دیگر سیاستدانوں کے خلاف مقدمات پر کارروائی الیکشن تک مو¿خر کرنے اور 25 جولائی تک انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاستدان کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے احد چیمہ سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ڈویلیپمنٹ کمپنی ،شاہد شفیق عالم فریدی چیف ایگزیکٹو آفیسر بسم اللہ انجینئرنگ، میسرز لاہور کاسا ڈویلیپرز کے مالکان اور انتظامیہ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔