چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقات

62
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقات

راولپنڈی۔10مارچ (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایک طویل اور نمایاں کیریئر کے دوران قوم کے لئے خدمات پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا شکریہ ادا کیا۔