راولپنڈی۔ 25 فروری (اے پی پی) مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی نے دورہ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی کی ملاقات ،سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 25 فروری (اے پی پی) مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی نے دورہ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل محمد احمد ذکی نے پاکستان آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔








