
راولپنڈی۔11فروری (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اجلاس کی صدارت کی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،امیرالبحرایڈمرل محمد امجد خان نیازی ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان شریک ہوئے۔
وزارت دفاع ، وزارت دفاعی پیداوار اورٹرائی سروسزکے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ فورم میں ابھرتے ہوئے علاقائی جیو اسٹریٹجک ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں / ڈاکٹرائن کے دائرہ میں تیز رفتار پیشرفت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں شامل ہیں۔ شرکاء نے کوویڈ19 کی تازہ ترین صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور قومی کوششوں میں ہم آہنگ اور متحد کرنے کے لئے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی خدمات کو سراہا ۔شرکاء نے بھار ت کےغیرقانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے اینڈ کے) کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہندوستان کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیرکے بہادر لوگوں کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کا ہر طرح کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی تعاون جاری رکھے گا۔
فورم نے سلامتی کی جامع حکمت عملی کے مطابق انتہائی مستعدی سےمسلح افواج کے خطرے کے تمام شعبوں کا جواب دینے کے اعادہ کیا۔ شرکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔ آخر میں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دفاع اور سلامتی کے تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاک افواج پاکستان کی مشترکہ صلاحیت کی تعریف کی۔