چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

43
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔22جون (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔