چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ترکی کے جنرل سٹاف ہولوسی البر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور سمیت جیو سٹریٹجک صورتحال اور سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود جو ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جمعرات کو انقرہ میں ترکی کے جنرل سٹاف ہولوسی البر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت جیو سٹریٹجک صورتحال اور سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قومی دفاع کے وزیر فکری آئیسک اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل عابدین انل سے بھی ملاقات کی۔