چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرزدورہ

116
APP62-26 RAWALPINDI: November 26 – A file photo of Gen Zubair Mahmood Hayat newly announced Chairman Joint Chief of Staff. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اورپاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وہ بدھ کو نیول ہیڈ کوارٹرزدورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا عہدے سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا انکا یہ پہلا دورہ ہے۔نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو خوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں، جنرل زبیر محمودحیات نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔