چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات نہیں ہوئی‘ آئی ایس پی آر کی تردید

102

راولپنڈی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات کے حوالے سے میڈیاکے ایک سیکشن اور سوشل میڈیاکی خبرکی تردید کر دی ہے ۔بدھ کی رات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات کے حوالے سے خبر میں کوئی سچائی نہیں اوریہ خبر بے بنیاد ہے ۔