
راولپنڈی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کے مختلف پہلوزیر غور آئے ۔