راولپنڈی ۔ 06 مئی(اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے قیام کے 41سال مکمل ہونے کے موقع پر دی گئی ایک استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔