چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا ابوظہبی میں قومی یادگار کا دورہ،یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،متحدہ عرب امارات کے ہیروز کو ان کی عظیم قربانیوں اور مصائب کا ڈٹ کر سامنا کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا

124
APP97-05 ABU DHABI: March 05 - Chairman Joint Chiefs of Staff Committee of Pakistan Army, General Zubair Mahmood Hayat, in a meeting with Mohammed bin Ahmed Al Bowardi, Minister of State for Defence Affairs during his visit UAE. APP

ابوظہبی ۔ 5 مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو ابوظہبی میں واحة الکرامة کا دورہ کیا، یہ قومی یادگارمتحدہ عرب امارات کے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے،امارات نیوز ایجنسی کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے ہمراہ ابوظہبی کے ولی عہد کے دیوان میں شہدا کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے ڈائریکٹر شیخ خلیفہ بن طحنون بن محمد النہیان تھے،چیئرمین جوائنٹ آف چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر کو یادگار پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، جس کے بعد انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، یہ یادگار ایک دوسرے پر جھکے 31 بڑے ایلومینیم کے ستونوں پر مشتمل ہے جو متحدہ عرب امارات کی عوام اورقیادت کے درمیان یکجہتی کی علامت کو ظاہر کرتے ہیںاس کے بعد انہوں نے ‘پویلین اعزاز’ کا دورہ کیا، جہاں خلیفہ بن طحنون بن محمد النہیان نے انہیں یادگار کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں متحدہ عرب امارات کے شہیدوں کے نام اور اس کی دیوار پر قرآنی آیات کندہ ہیں،جنرل زبیر محمودحیات نے اپنے دورے کے اختتام پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمنبد کئے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ہیروز کو ان کی عظیم قربانیاں اور مصائب کا ڈٹ کر سامنا کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔