36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جنوبی افریقہ...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل روڈزانی میپا ونایا کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل روڈزانی میپا ونایا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعاون ، سکیورٹی ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی ماحول سے متعلق امور زیر غور آئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل روڈزانی میپا ونایا پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں جنہوں نے جمعرات کو جے ایس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی ہے ۔ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔قبل ازیں، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=337611

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں