چیئرمین حریت فورم میر واعظ عمر فاروق کا امام کعبہ‘ پوپ فرانسس‘ دلائی لاما‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماﺅں کے نام خط

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) چیئرمین حریت فورم میر واعظ عمر فاروق نے امام کعبہ‘ پوپ فرانسس‘ دلائی لاما‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماﺅں کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور مظالم کا نوٹس لینے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 47 دنوں سے کرفیو …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) چیئرمین حریت فورم میر واعظ عمر فاروق نے امام کعبہ‘ پوپ فرانسس‘ دلائی لاما‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماﺅں کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور مظالم کا نوٹس لینے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 47 دنوں سے کرفیو کے باوجود احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی ریلیوں کے دوران مظاہرین کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرایا جارہا ہے۔ بھارتی فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی جارہی ہے۔ سکھ رہنماﺅں سمیت حریت رہنماء ان ریلیوں سے خطاب کرکے عالمی برادری سے اپیل کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ رپورٹس کے مطابق دو بھارتی پولیس افسران نے اپنی ملازمت سے استعفی دیا ہے۔

Leave a Reply