چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کا انٹرویو

142

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈکے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سید قائم علی شاہ کی بطور سیاستدان پاکستان کے لیے طویل خدمات ہیں اور انکے اس سیاسی سفر میں ان پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا جس پر انہیں کریڈٹ دیا جانا چاہیے، پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نئے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک قابل شخص ہیں جن کی خدمات سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں گورننس کو بہتربنانا چاہتی ہے لیکن یہ بات بھی ہے کہ سید قائم علی شاہ کے پاس بھی بطور وزیر اعلیٰ فری ہینڈ نہیں تھا اور فریال تالپور سمیت دیگر لوگ بھی حکومتی معاملات میں تھے، اگر مراد علی شاہ کے ساتھ ایسا نہ کیا گیا تو وہ ایک لائق انسان ہیں اور صوبے کی گورننس کو بہتربنا سکتے ہیں