اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاک بیلا روس سرمایہ کاری فورم کے موقع پر پاکستان اوربیلا روس کی سرمایہ کار کمپنیوں نے سات معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ بدھ کو پاکستان بیلا روس سرمایہ کاری کا مقامی ہوٹل میں انقعاد ہوا۔ فورم میں نائب وزیراعظم ولادیمیر سمشیکو کی قیادت میں میں بیلاروس کے 54 رکنی وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیلاز …
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاک بیلا روس سرمایہ کاری فورم کے موقع پر پاکستان اوربیلا روس کی سرمایہ کار کمپنیوں نے سات معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ بدھ کو پاکستان بیلا روس سرمایہ کاری کا مقامی ہوٹل میں انقعاد ہوا۔ فورم میں نائب وزیراعظم ولادیمیر سمشیکو کی قیادت میں میں بیلاروس کے 54 رکنی وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیلاز ہولڈنگ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے درمیان معاہدے بیلشینا جائنٹ سٹاک کمپنی اور شہزاد ٹریڈیکس کے درمیان 15 ملین یورو کا کنٹریکٹ اوجے ایس سی تفتان اور ایس جے آئی کمپنی پلاسٹ لمیٹڈ کے درمیان کنٹریکٹ او جے ایس سی تفتان اور ضوراس گلوبل ایف زیڈ سی کمپنی کے درمیان کنٹریکٹ۔ بیلا روس کا سرکاری ادارہ آئل اینڈ کیمسٹری (بیل نیفٹی کھیم)۔ او جے سی تفتان اور ایس جے آئی کیمی پلاسٹ لمیٹیڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداست ۔ بیلا روس کے سرکاری ادارے آئل اینڈ کمیسٹری (بیل نیفٹی کھیم) اور او جے سی تفتان اور نوراس گلوبل ایف زیڈ سی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداست۔ منسک ٹریکٹر ورکس اور جے ایس سی اور امرمنی گروپ آف کمپنیز کے درمیان کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے۔








