19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور مخدوم خسرو بختیار کی نجی ٹی...

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور مخدوم خسرو بختیار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اور امریکہ کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب یہاں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کا بھی پاکستان نے بہت حد تک صفایا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور انہیں سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں